@parveen.shakir: میری ناقص رائے میں پاکستان ٹیلی وژن سے اتنا زہین و فطین انسان کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔مجھے لگتا ہیکہ اگر یہ آج زندہ ہوتے تو intellectually ان کی اچھی خاصی فالونگ ہوتی۔ ان کا مکمل نام رئوف خالد ہے۔گو عوام میں “کیلاش” کے نام سے مشہور ہوئے۔دسمبر 1957ء کو پشاور میں پیدا ہونے والے زرخیز دماغ نے اپنی خدمات کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا تھا۔ نومبر 2011 کو وہ لاہور سے اسلام آبادسفر کر رہے تھے کہ M-2 Motorway پہ حادثہ ہوا۔کہتے ہیں کہ ٹائر پھٹ گیا تھا اور گاڑی قابو سے باہر ہوکر کنارے پہ زور سے لگی۔ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی اور بیوی اس حادثہ میں بال بال بچے۔ مگر رئوف خالد اللہ کو پیارے ہوگے۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ گیسٹ ہائوس بھی لکھا۔ جسے کافی سراہا گیا۔ وہ کشمیر پہ بنائے گے ڈراموں کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ ان کے چند مشہور ڈرامے درج زیل ہیں: 🌟انگار وادی (کشمیر کاز) 🌟لاگ (کشمیر کاز) 🌟مشال 🌟مدار (منشیات پہ) 🌟روزگار 🌟گیسٹ ہائوس (سپر کامیڈی) ان کی پینٹنگ کی درج زیل جگہوں پہ بھی نمائش کی گی: 🌟 نیویارک 🌟یونان ان کی “لاج” فلم پہ آپ تقریبا جتنے ایوارڈز سوچ سکتے ہیں وہ انہیں ملے۔ چار نینشل فلم ایوارڈ، لکس ایوارڈ کے علاوہ درج زیل ملے: 🌟بہترین لکھاری 🌟بہترین فلم 🌟بہترین پروڈیوسر 🌟اوریجنل اسکرپٹ 🌟سائونڈ ٹریک اور دیگر۔ ان کی بیوی سینیٹر روبیہ خالد ہیں۔ جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ آپ کو رئوف خالد بطور اداکار کیسے لگتے تھے راؤف خالد صاحب کے علاوہ چند اچھے ڈائریکٹرز میں یاور حیات اور شعیب منصور آتے ہیں۔ #creatorsearchinsights #foryoupage #foryou #viral #fyp