تم اپنا دل اپنے پاس ہی رکھو
اب اس کی ضرورت ہم کو نہیں
جو خواب سجائے تھے آنکھوں میں
ان خوابوں کی چاہت ہم کو نہیں
تھا عشق کبھی، تھا نام تمہارا
اب ایسی کوئی عادت ہم کو نہیں
جو درد دیا، سو درد سہا
اب اور شکایت ہم کو نہیں
تم اپنی راہوں میں خوش رہنا
لوٹ آنے کی حسرت ہم کو نہیں
دل ٹوٹ کے آخر سیکھ گیا
ہر چہرے سے الفت ہم کو نہیں
اب اپنی دنیا آباد کرو
تم سے کوئی نفرت ہم کو نہیں
بس اتنا سمجھ لو اے ہمدم
اب تم سے محبت ہم کو نہیں۔
🙏🙏🙏
2026-06-28 16:43:07
5
To see more videos from user @zoyanoor061, please go to the Tikwm
homepage.