@badshah_.9: کسی سے جدا ہونا اگر اتنا آسان ہوتا تو جسم سے روح لینے فرشتے کبھی نہ آتے۔۔۔ بعض جدائیاں صرف لوگوں کو ہم سے دور نہیں کرتیں، بلکہ ہماری ہنسی سکون نیند اور جینے کی خواہش بھی اپنے ساتھ لے جاتی ہیں۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے تو جاتے ہیں، مگر ان کی یادیں دل کے کسی کونے میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ وقت گزرتا رہتا ہے، موسم بدلتے رہتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا مگر کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو ختم نہیں ہوتے، صرف برداشت کرنا سیکھ لیا جاتا ہے۔۔۔ عجیب بات ہے، انسان کسی کو بھولنے کی لاکھ کوشش کرے، مگر دل ہر بار اسی دروازے پر جا کر رک جاتا ہے جہاں سے اسے صرف خاموشی اور اداسی ملی تھی۔ شاید کچھ محبتیں ملنے کے لیے نہیں، بلکہ انسان کو ہمیشہ کے لیے بدل دینے کے لیے ہوتی ہیں۔۔۔ جو لوگ بچھڑ جاتے ہیں، وہ ہمیشہ دور نہیں ہوتے... وہ ہر دعا ہر آنسو ہر خاموش رات اور ہر اداس مسکراہٹ میں کہیں نہ کہیں زندہ رہتے ہیں۔ اور پھر ایک وقت آتا ہے جب انسان زندہ تو ہوتا ہے، مگر اس کی روح کسی !!! بچھڑے ہوئے شخص کے ساتھ ہی رہ جاتی ہے۔۔۔❤️🩹#pubg #pubgmobile #pubglover #pubglovers #pubgloverzzzzzz