@soniya_576: وقت کے ساتھ ہر حسرت راکھ بن جاتی ہے میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی تھی مگر شاید تم میرے کبھی تھے ہی نہیں ہم نے تو تمہیں اپنا مان لیا تھا تم نے ہمیں ایک لمحہ بھی نہ مانا ہم نے خوابوں میں تمہیں بسایا تھا تم نے حقیقت میں جگہ ہی نہ دی ہم تمہارے نام سے جیتے رہے تم ہمیں نام دینے سے ڈرتے رہے کتنی عجیب تھی یہ کہانی ایک طرف سچی محبت تھی دوسری طرف صرف عادت تھی وقت گزرتا رہا اور ہم اپنے ہی احساسات میں جلتے رہے ہر امید آہستہ آہستہ راکھ بنتی چلی گئی اور ہم ہاتھوں میں وہ راکھ لیے تمہیں بچانے کی کوشش کرتے رہے ہمیں لگا تھا تم ساتھ رہو گے ہر موڑ پر ہمارا ہاتھ تھامو گے مگر تم تو وہ مسافر نکلے جو راستے میں ہی بدل گئے ہم نے جسے منزل سمجھا تھا وہ تو بس ایک گزرگاہ نکلا آج مان لیا ہے دل نے کہ کچھ لوگ ہمارے لیے نہیں ہوتے ہم جتنا بھی چاہ لیں وہ کبھی ہمارے نہیں ہوتے اور کچھ کہانیاں چاہت کے باوجود ادھوری ہی رہنے کے لیے بنتی ہیں اب نہ کوئی شکوہ باقی ہے نہ کسی سے کوئی سوال ہے بس ایک خاموش سا دکھ ہے جو دل کے کسی کونے میں رہتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کسی کو حد سے زیادہ چاہا تھا وقت نے سب کچھ سکھا دیا کہ محبت صرف پانے کا نام نہیں کبھی کبھی چھوڑ دینے میں بھی انسان کو جیتنا پڑتا ہے اور ہم نے بھی تمہیں چھوڑ کر خود کو سنبھالنا سیکھ لیا ہے#foryou #trending #support #viral #fyp