@mohidch1: جو آپ سے سچی محبت کرتے ہیں ناں، وہ شور نہیں مچاتے، وہ شکوے نہیں کرتے، وہ بیکار میں واویلا نہیں کرتے، وہ خاموشی کو اپنا ظرف بنا لیتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ محبت کی، سب سے بلند آواز صبر ہوتی ہے۔ وہ آپ کی غیر موجودگی میں بھی، آپ سے بدگمان نہیں ہوتے۔ وہ بس دل کے ایک گوشے میں، امید کا چراغ جلا کر رکھتے ہیں۔ نہ وقت کی تیزی اُنہیں بےچین کرتی ہے، نہ فاصلے اُن کے یقین کو توڑتے ہیں۔ کیونکہ جو انتظار خاموشی سے کیا جائے، وہی محبت کی سب سے خالص گواہی ہوتا ہے۔ محبت کرنے والے معصوم ہوتے ہیں، وہ ناحق کسی کو بدنام نہیں کرتے، وہ محبوب کا ادب کرتے ہیں، اسے خاص مقام دیتے ہیں، اور اپنی محبت کا احترام کرتے ہیں۔ ❤️😍 #lahore #viral #1122 #emporium #rescue @Lala Ibtesam 804🙌 @(ؔ ابنِ آدم ؔ)🥷