@rubinakhalidofficial: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق اضافی بجٹ کے بعد مستحق خاندانوں کی سہ ماہی مالی معاونت میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ری سرٹیفیکیشن، پاورٹی گریجویشن اور اسکلز ٹریننگ جیسے نئے اقدامات کے ذریعے نہ صرف مالی امداد فراہم کی جائے گی بلکہ مستحق خاندانوں کو خود کفیل بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ #BISP #RubinaKhalid #SocialProtection #PovertyAlleviation #SkillDevelopment