@madadgar_edit: زندگی میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بظاہر آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، لیکن دل سے آپ کی موجودگی کامیابی یا خوشی کو پسند نہیں کرتے۔ وہ شاید آپ سے حسد کرتے ہیں، آپ کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، یا اندر ہی اندر آپ کے خلاف منفی جذبات رکھتے ہیں۔ مگر جب انسان اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے، تو یہی لوگ معاشرتی رسم دکھاوے یا لوگوں کی نظر میں اچھا بننے کے لیے اس کے جنازے میں شریک ہو ہر وہ شخص جو آپ کے اردگرد موجود ہے یا آپ کے دکھ میں شریک نظر آتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ مخلص بھی ہو۔ بعض اوقات لوگوں کی موجودگی صرف وقتی رسمی یا مفاد پر مبنی ہوتی ہے۔ وہ آپ کے ساتھ اس وقت تک رہتے ہیں جب تک ان کا کوئی فائدہ وابستہ ہو، یا جب تک حالات ان کے حق میں ہوں۔ ہمیں اپنی زندگی میں لوگوں کو پہچاننے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے۔ ہر مسکراہٹ کے پیچھے خلوص نہیں ہوتا، اور ہر ساتھ دینے والا شخص سچا نہیں ہوتا۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اندھا اعتماد کرنے کے بجائے لوگوں کے رویے، ان کے عمل اور ان کے برتاؤ کو دیکھے۔ جو لوگ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں، آپ کی خوشی میں دل سے خوش ہوں اور آپ کے دکھ میں سچے دل سے شریک ہوں، اصل میں وہی آپ کے اپنے ہوتے ہیں۔