@heer_writes_01: میں نے محبت کو کبھی چند ملاقاتوں میٹھی باتوں یا وقتی احساسات کا نام نہیں سمجھا۔ میرے نزدیک محبت وہ امانت تھی جو انسان کو اپنے نفس سے لڑنا سکھاتی ہے۔ جب کبھی کوئی غیر مرد میرے دل تک پہنچنے کی کوشش کرتا، میں اپنے دل سے کہتی تم کسی کی دعاؤں کا خواب ہو کسی کے آنے سے پہلے ہی خود کو سستا مت کر دو۔ میں تمہاری غیر موجودگی میں بھی تمہاری نسبت کا احترام کرتی رہی میں نے اپنی نگاہوں کو جھکایا، اپنی خواہشوں کو خاموش کیا، اپنے جذبات کو ضبط کیا، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ سچی محبت وصال سے پہلے کردار کی حفاظت مانگتی ہے، نہ کہ صرف وعدوں کی خوبصورتی میں ہر بار یہ سمجھتی رہی کہ شاید یہی محبت کا سب سے پاکیزہ روپ ہے کسی ایسے شخص کے لیے بھی وفادار رہنا جو ابھی میری زندگی میں موجود نہیں، مگر میری تقدیر میں لکھا جا چکا ہے میں نے اپنے دل کو ہر اس دروازے سے واپس موڑ لیا جہاں وقتی چاہتیں تھیں کیونکہ میں اپنے نصیب میں لکھی ہوئی محبت کو بے وفائی کی گرد سے آلودہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اپنے کردار کو اپنی محبت کا سب سے خوبصورت تحفہ سمجھا، اور یہی میری سب سے بڑی عبادت محسوس ہوتی رہی مگر پھر ایک دن احساس ہوا کہ میں نے ایک خاموش غلطی کر دی تھی۔ میں نے اپنے نفس کو روکنے کا سہرا ایک انسان کے تصور کے سر باندھ دیا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ ہر بار مجھے سنبھالنے والا صرف میرا رب تھا۔ خیر میں غلط تھی مجھے گناہ سے کسی انسان کی محبت نے نہیں اللہ کے خوف، اس کی رحمت اور اس کی حفاظت نے بچایا۔ انسان تو بدل جاتے ہیں رشتے ٹوٹ جاتے ہیں، وعدے مٹ جاتے ہیں مگر اللہ کی نگرانی کبھی ختم نہیں ہوتی اس دن سمجھ آیا کہ محبت خوبصورت ضرور ہے، مگر اس سے بھی زیادہ خوبصورت وہ تعلق ہے جو بندے کو اپنے رب کے قریب لے جائے کیونکہ جب دل میں اللہ سب سے پہلے ہوتا ہے، تب محبت بھی پاک رہتی ہے، وفا بھی محفوظ رہتی ہے اور انسان بھی اپنے آپ سے نہیں ہارتا 🌸ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ #fypシ゚viral #foryou

⸙⤹།𝑯͢ɛ֟፝ɛ̚ɼ 𝑾͢ʀɪᴛᴇs⤻⃟⃪⃭⃕🌷
⸙⤹།𝑯͢ɛ֟፝ɛ̚ɼ 𝑾͢ʀɪᴛᴇs⤻⃟⃪⃭⃕🌷
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 29 June 2026 04:33:28 GMT
24711
1058
11
90

Music

Download

Comments

ranimughal492
🕋 :
caption?🥺snd krdain plz
2026-06-29 08:51:13
2
zohaibsolgi007
ZeBi 007🙂🫀 :
ufff yrrr🥺😞❤️‍🩹
2026-06-29 17:01:02
2
darkobsession5
ﮩ٨ـﮩﮩ٨ـ♡ﮩ٨ـﮩﮩ٨ـ :
2026-07-01 03:28:21
0
immarry07
↛𝆺𝅥⃝⃝💋Mᴵᴿᴬᴸ᭄Kᴴᴺ𝆺𝅥⃝⃝⃝⃝⃝⃝🍷 :
lines hiŧŧiɲg hɛarŧ❤️‍🩹🫠
2026-06-29 20:05:26
1
a.bmirzabismil.a
A.Bmirzabismil A.Bmirzabismil :
bashak 🤧😊
2026-06-29 07:27:24
1
awanzadi42857
↳。˚ 🖇️ᴀ𝙬ǟꫛ𝚣ᾰ𝒹𝒊♡┊🧸 :
💕💕💕
2026-06-29 19:26:34
0
emans2005
. :
♥️♥️♥️
2026-06-29 06:06:29
1
faiqbutt6
FAIQ JAVAID :
❤️❤️❤️
2026-06-29 04:37:18
1
zainab.noor870
Zainab Noor :
🥰🥰
2026-06-30 16:42:06
0
To see more videos from user @heer_writes_01, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About