@samishah345: انتہائی محترم جناب ارسلان شہید 😭😭 ہم پوری قوم شرمندہ ہیں کیونکہ ہم نے تو نہ جانے تمہیں کیا کیا کہا مگر اس میں ہمارا قصور نہیں تھا کیونکہ ہم اپنی ننھی شہید بیٹی کا قاتل سمجھتے ہوئے تمہیں لعن طعن کرتے رہے. ہم بھول گئے تھے کہ پیسہ اور پاور گنہگار کو بےگناہ تو بےگناہ کو گنہگار بنا دیتا ہے, اب ڈی این اے کی رپورٹ نے تمہاری اس بےگناہی کو واضح کر دیا ہے, ہم دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم تمہیں جنت عطا کرے اور ہماری گڑیا رانی منتہی کو انصاف دے🤲 تمہیں پھنسایا گیا, تمہیں مروایا گیا اور تمہیں بلی کا بکرا بنایا گیا مگر اللہ نے تمہاری مدد فرمائی اور ڈی این اے رپورٹ نے تمہاری بے گناہی ثابت کر دی تم جیت گئے , فرعونیت ہار گئی تمہارے لواحقین کو صبر جمیل عطا ہو #SargodhaCity #Afsoos #Pakistan #BreakingNews #SargodhaNEWS