@paygham_e_sarosh: Yeh zameen teri nahin, meri nahi tere aaba ki nahin meri nahi .. تشریح اَلارضُ لِلّہ پالتا ہے بیج کو مٹی کی تاریکی میں کون کون دریاؤں کی موجوں سے اٹھاتا ہے سحاب مطلب: ان چار اشعار پر مشتمل اس نظم کا بنیادی موضوع زمین کی ملکیت کا مسئلہ ہے ۔ احکام قرآنی اور تعلیمات اسلامی کے حوالے سے اقبال یہاں کہتے ہیں کہ زمین کا مالک زمنیدار اور جاگیردار نہیں بلکہ خدائے ذوالجلال ہے ۔ اور جو کاشتکار اپنی اپنی محنت سے اس کی آبیاری کر کے فصل اگاتا ہے وہ اگر کسی کے سامنے جوابدہ ہے تو وہ محض ذات خداوندی ہے ۔ لہذا زمیندار اور جاگیردار وں کو جنہوں نے تمام زمینوں پر اپنی اجارہ داری کر کے مزارعین اور کاشتکاروں کو اپنا غلام بنایا ہے اور ان لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے ہی اپنی تجوریاں بھرتے ہیں اور پھر عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ سو اقبال زمینداروں اور جاگیرداروں سے استفسار کرتے ہیں کہ براہ کرم اتنا تو بتا دو کہ وہ کون ہے جو زمین پر ہل چلا کر وہاں فصل اگانے کے لیے بیج ڈالتا ہے اورا س عمل کے لیے کس نے اسے اتنی صلاحیت عطا کی ہے پھر اس بیج کی پرورش کون کرتا ہے اور وہ کون ہے جو دریاؤں اور سمندروں کی موجوں سے پانی کشید کر کے بادلوں میں محفوظ کرتا ہے اور پھر ان محفوظ ذخائر اگتی ہوئی فصلوں کو تازگی اور نشوونما کے مراحل سے گزارتا ہے ۔ کون لایا کھینچ کر پچھم سے بادِ سازگار خاک یہ کس کی ہےکس کا ہے یہ نورِ آفتاب مطلب: اس سوال کا جواب بھی دے کہ انہی فصلوں کی پرداخت کے لیے مغرب سے جو ہوائیں آتی ہیں وہ کس کے حکم سے آتی ہیں ۔ یہ زمین کس کی ہے اور سورج جو روشنی فراہم کرتا ہے کس کے حکم سے کرتا ہے ۔ کس نے بھر دی موتیوں سے خوشہَ گندم کی جیب موسموں کو کس نے سکھلائی ہے خوئے انقلاب مطلب: وہ کون سی قوت ہے جو وقتا فوقتا موسموں میں تبدیلی لاتی ہے اور گندم کی فصل پکنے پر اس کے سنہری خوشے موتیوں جیسے دانوں سے بھر دیتی ہے ۔ ظاہر ہے کہ وہ خدا کے علاوہ کوئی نہیں ۔ دہِ خدایا! یہ ز میں تیری نہیں ، تیری نہیں تیرے آبا کی نہیں ، تیری نہیں ، میری نہیں مطلب: اے زمینوں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے والے شخص! یہ حقیقت تجھ پر واضح کرنی ضروری ہے کہ یہ زمین نہ تیری ہے نا تیرے آباء و اجداد اس کے مالک ہیں ۔ نہ میری ہے بلکہ اس زمین کا مالک حقیقی تو وہ رب ذوالجلال ہے جس نے ہم سب کو اور پوری کائنات کو پیدا کیا ہے ۔ #allamaiqbal #ziamohyeddin #zameen

paygham_e_sarosh
paygham_e_sarosh
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 29 June 2026 12:22:46 GMT
10950
1209
16
100

Music

Download

Comments

ilam.news
Ilam news :
میرے اللْٰہ کا ہے سب کچھ
2026-06-29 14:24:39
3
hussain1120
kingsman👑 :
سبحان اللہ ❤️
2026-06-29 13:42:57
3
manthar.ali.chand4
Manthar Ali Chandio :
💓💓💓💞💞💞💞💞💞💓💓💓
2026-06-29 12:24:29
3
abrishhammar
Abrish hammar :
🤗🤗🤗
2026-06-29 13:29:23
4
pixelledpakistan0
Farhan aleem :
👍👍👍
2026-06-29 22:14:21
0
saeedurrehman9611
Saeed ur Rehman :
🥰🥰🥰
2026-06-30 00:07:04
0
habib.hussain958
Habib Hussain :
🥀🥀🥀
2026-06-29 12:51:56
3
pixelledpakistan0
Farhan aleem :
❤️❤️❤️
2026-06-29 22:14:19
0
umarafridi3520
umarafridi3520 :
🥰🥰🥰
2026-06-29 18:10:33
0
bilal_anwar86
چوھدری بلال 👑🥂 :
♥️♥️♥️
2026-06-29 20:11:42
0
xeybun.nesa
Xeyb Un Nesa :
❤️
2026-06-29 16:39:57
2
mustajabkhan465
Mustajab Khan348🇲🇾❤️🇩🇰 :
❤️❤️❤️
2026-06-29 14:31:46
2
syedrajabalishah2
Syed Rajab Ali Shah :
🥰🥰🥰
2026-06-30 01:05:09
0
shah.muhammad555
Shah Muhammad :
🥰🥰🥰
2026-06-30 19:54:40
0
rizwanazarif
rizwanazarif :
be shak SUBHAN ALLAH
2026-06-30 19:48:28
1
To see more videos from user @paygham_e_sarosh, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About