@danishonlinequranacademy: جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....! #ثـنــــاء سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ. اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں. #تعـــــــوذ أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ. میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں #تســـــمیہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ. ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے #سورۃ_الفـــــــاتحہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO *تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا. #سورۃ_الاخـــــــلاص قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے. سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ. پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا. سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ. ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی. رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ. اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں. سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی. پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے. التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ. تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں. حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ. اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ. اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے. اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے. درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں : رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo *اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا... تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

Danish Online Quran Academy
Danish Online Quran Academy
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 29 June 2026 15:49:19 GMT
199437
10298
50
1919

Music

Download

Comments

mirha.junaid92
M.J❤️❤️ :
Kitne dfa prhni ha or kis Tim parni
2026-08-11 16:05:48
1
abubkrkhan1272
Babar khan :
بیشک یقین کے ساتھ کرو اللہ پاک بڑا مہربان ھے
2026-08-12 04:39:27
2
qasim_ali148
qasim_ali148 :
Subhan Allah Ameen ya Rab Al Aalameen
2026-08-12 04:57:41
1
azharaftab25
Azharmalik :
ameen
2026-08-12 13:42:02
0
user4738268141052
user4738268141052 :
💕in shaa Allah
2026-08-11 18:27:12
2
userjskx05hfaj
shaikh ezaz :
mashallah
2026-08-11 20:06:03
1
england.618
england 61 :
My favourite Ayat ( Sorat Fateah)
2026-08-11 16:18:50
1
abeeraalam109
abeeraalam109 :
Awl o akhr 3 bar drood drmian ma 11 bar fajar k bad
2026-08-11 15:34:01
1
hassanjamikalya
حسن جامی کلیا🥀 :
beshak... bilkul such hai ye ...
2026-08-11 11:08:49
2
nuzhat.malik59
Nuzhat Malik :
💯💯💯 boht barkt haiy
2026-08-11 17:27:33
1
tassadaq.jutt15
ch tassadaq Jutt :
kitni bar parni he
2026-08-09 00:15:11
1
naheed.tayyeb
Naheed Tayyeb :
MN perti hun Allah pak ka shoker ha
2026-06-30 02:54:03
2
imtiazahmad637
Imtiaz Ahmad :
beshak
2026-07-04 20:35:33
1
naheed.tayyeb
Naheed Tayyeb :
g
2026-07-01 05:25:38
2
ahmad.waqar963
Ahmad Waqar :
mashaAllah
2026-08-11 10:05:05
1
ahmadbuxjutt
🌹 جٹ🌹 :
🌹🌹🌹
2026-08-12 09:17:47
2
user7019369425884
Muhammad umer sial :
🥰🥰🥰
2026-08-12 04:30:50
1
user633936105
Usman Ali :
😂😂😂
2026-08-11 07:42:09
1
mughalsahab461
☠️Mughal Sahab 🥷 :
😂😂😂
2026-08-10 16:42:54
1
b_tariq07
b_tariq07 :
❣️❣️❣️
2026-08-11 15:23:08
1
chandio110011
Ibrahim :
😭😭😭😭😭
2026-08-11 14:20:35
1
naturalvibes556
businessgirl💫 :
🥰
2026-08-11 17:20:46
1
stylish.queen297
Stylish Queen👑 :
😂😂😂
2026-08-11 18:35:06
1
ustad_qamar_uz_zaman
Qamar uz Zaman :
🤲🤲🤲
2026-08-11 20:37:52
1
tanveerraza6230
tanveerraza6230 :
😂😂😂
2026-08-11 11:06:32
1
To see more videos from user @danishonlinequranacademy, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About