@hanii_writes.47: سب سے گہرا زخم وہیں لگتا ہے جہاں ہم مرہم کی امید رکھتے ہیں۔ ہم نے جن ہاتھوں کو دعا میں مانگا، انہی ہاتھوں نے دل چیر دیا۔ جن آنکھوں میں اپنا سکون ڈھونڈا، وہی آنکھیں ہماری بے بسی پر بند ہو گئیں۔ جن لفظوں کو ہم نے مسیحا سمجھا، وہی لفظ سب سے بڑا زہر بن گئے۔ دنیا کا درد سہنا آسان ہے۔ پر اپنوں کی اذیت… وہ روح تک اتر جاتی ہے۔ کیونکہ ہم نے انہیں اپنا علاج سمجھا تھا۔ ہم نے سوچا تھا یہ ٹوٹے دل کو جوڑیں گے، پر یہ خود ٹکڑے کر گئے۔ اب سمجھ آیا کہ ہر چمکتی چیز ہیرا نہیں ہوتی، اور ہر مسیحا کے روپ میں فرشتہ نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ زخم دینے کے لیے ہی زندگی میں آتے ہیں… تاکہ ہم سیکھیں کہ اصل مسیحا صرف ایک ہے۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #viralvideo #foruou #urdupoetry #nature