@husan_prst: ہر کسی کو محبت نہیں ملتی، اور ہر محبت کو منزل نہیں ملتی۔ کچھ لوگ پوری زندگی کسی ایک شخص کو دل میں بسائے رکھتے ہیں، بغیر یہ جانے کہ وہ کبھی اُن کا ہوگا بھی یا نہیں۔ مگر سچی محبت کا حسن ہی یہی ہے کہ وہ صلے کی محتاج نہیں ہوتی۔ وہ انسان کو وفا سکھاتی ہے، صبر سکھاتی ہے، اور یہ احساس دلاتی ہے کہ دل کا امیر ہونے کے لیے دنیا کی ہر چیز کا مالک ہونا ضروری نہیں۔ کبھی کبھی ایک ادھوری محبت بھی انسان کو اتنا خوبصورت بنا دیتی ہے کہ وہ دوسروں کے لیے روشنی بن جاتا ہے۔ اس لیے اگر تمہارے دل میں کسی کے لیے سچی محبت ہے تو اُسے نفرت میں مت بدلنا، کیونکہ محبت کا اختتام بچھڑنا نہیں، بلکہ اچھا انسان بن جانا ہے🌷🤍 #trendingsound #husan_prst #foryoupage #unfrezzmyaccount #1millionaudition