@ahmadclicks1: لوگ سمجھتے ہیں خاموشی کمزوری ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔ پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ خاموشی وہ واحد جگہ ہے جہاں میں خود سے ملتا ہوں، جہاں اپنے بکھرے ہوئے احساسات کا حساب لیتا ہوں، اور جہاں خود کو دوبارہ سنبھالتا ہوں۔ میرے لیے خاموشی سزا نہیں، نہ ہی دنیا سے بھاگنے کا بہانہ۔ میرے لیے یہ سکون ہے… وہ سکون جو دنیا کے شور، باتوں اور محفلوں میں کبھی نہیں ملا۔