@ameer_khaki_51214: #onthisday اللہ والے پیار کرنے والے ہوتے ہیں اور وہ پیار کرنا سکھاتے ہیں.آپ کو اپنے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ مخلص ہونا سکھاتے ہیں.ان کی بات فائدے کی بات ہوتی ہے ان کی ذات سراپا فائدہ ہوتی ہے. ان کی تربیت آپ کو اپنے نقصان سے بچاتی ہے.جو خطرات آپ کو خود سے لاحق ہیں ان سے روشناس کراتے ہیں.وہ آیئنے کی طرح ہوتے ہیں.آپ کی ظاہری باطنی خرابیوں سے آپ کو آشنا کرتے ہیں. یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان سے کیا اور کتنا وصول کرتے ہو. وہ فیض کا دریا ہیں آپ اس دریا سے کتنا سمیٹتے ہو یہ آپ کی اپنی ہمت و توفیق کی بات ہے.🥀