@fatimaaaaaa24: میں وضاحتوں سے زیادہ اب سکون کو ترجیح دیتی ہوں… لوگ کیا سوچیں گے، اب اس بات سے میرا کوئی واسطہ نہیں۔ بہت وقت دوسروں کو سمجھانے میں لگا دیا، اب خود کو سمجھنے کا وقت ہے۔ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا، کچھ خاموشیاں بھی بہت کچھ کہہ جاتی ہیں۔ جو دل سے اپنے ہوں وہ بنا کہے سمجھ لیتے ہیں، اور جو غلط سمجھنا چاہیں وہ دلیلوں سے بھی نہیں مانتے۔ اب نہ شکایت ہے نہ گلہ، بس دل کو سکون چاہیے۔ میں نے خود کو دوسروں کی رائے سے آزاد کر لیا ہے، کیونکہ اپنی خوشی بھی ضروری ہے۔ کچھ راستے اکیلے چلنے پڑتے ہیں، اور کچھ فیصلے صرف اپنے دل کے لیے کرنے پڑتے ہیں۔ اب زندگی سادہ ہے، مگر سکون والی ہے… اور یہی سکون اب میری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ 🖤

🦋 ✨
🦋 ✨
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 29 June 2026 18:55:47 GMT
322
56
1
3

Music

Download

Comments

sasany42
Alaric 🌟 :
2026-06-29 21:17:43
0
To see more videos from user @fatimaaaaaa24, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About