@poetry.on.pics: محسن نقوی اِس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جان ہم صحرا جو پُکاریں بھی تو سُن کر نہیں آتے اب اہلِ جُنوں شہر سے باہر نہیں آتے وہ کال پڑا ہے تجارت گاہِ دل میں دستاریں تو میسر ہیں مگر سَر نہیں آتے وہ لوگ ہی قدموں سے زمیں چھین رہے ہیں جو لوگ میرے قد کے بھی برابر نہیں آتے اِک تم کہ تمہارے لیے میں بھی ؛ میری جان بھی اِک میں کہ مجھے تم بھی میسر نہیں آتے اِس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جان ہم اِس طَور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے کوئی تو خبر لے میرے دشمنِ جان کی کچھ دن سے میرے صحن میں پتھر نہیں آتے دل بھی کوئی آسیب کی نگری ہے کہ”محسن” جو اِس سے نکل جاتے ہیں مُڑ کر نہیں آتے محسن نقوی Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi poetry poetry on pics #urdupoetry #sadpoetry #mohsinnaqvi #fyp #poetryonpics
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن؟
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن
کھو گئی صُبح کی امید، اور اب لگتا ہے
ہم نہیں ہوں گے کہ جب ہوں گے اُجالے محسن
حاکمِ وقت کہاں، میں کہاں، عدل کہاں
کِیوں نہ خَلقت کی زبان پر لگائیں تالے محسن
وہ جو اِک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسنؔ
محسن نقوی
2026-07-24 20:35:40
1
To see more videos from user @poetry.on.pics, please go to the Tikwm
homepage.