@sajidturippp: سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پختون پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان اور پختون ثقافت کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور وطن سے مضبوط روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاء اللہ خان بنگش، پختون گلوبل کے سربراہ عمر بادشاہ اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت صادق خان اچکزئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں بیرونِ ملک، بالخصوص خلیجی ممالک، امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں مقیم پختون پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، ان سے مؤثر روابط کے قیام، ان کی سماجی، ثقافتی اور معاشی نمائندگی کے فروغ، نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے جوڑے رکھنے اور عالمی سطح پر پختون برادری کے مثبت کردار کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کے حقیقی سفیر ہیں، جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً پختون برادری، کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے پختون گلوبل کی جانب سے مختلف ممالک میں مقیم پختون برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے، ان کے مفادات کے تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسی مثبت سرگرمیاں قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔ ملاقات میں پختون گلوبل کے بورڈ ممبران کرنل ریاض خان بنگش، امین منگل، عمر اورکزئی اور یوسف خان منگل بھی موجود تھے۔ #SajidTuri #OverseasPakistanis #PashtunGlobal #Pakistan #Diaspora Sajid TuriZain TuriMuhammad OrakzaiZia Ullah Khan BangashKifayat Ullah MamundMaeen Hussain BangashHashmat Ali TuriHashmat Hussain Bangash