@itxmohsin147: 🌹ترے لمس کی بدولت مرے جسم و جاں تھے روشن تری ذات کے اجالے مرے دل میں ڈھل گئے تھے 🌹 جہاں زندگی لٹی ہے جہاں دفن ہے تمنا اسی سنگ دل گلی میں یوں ہی کل نکل گئے تھے 🌹تجھے سوچنے کا لمحہ کوئی پھول جیسے مہکے تری یاد جیسے گھر میں کئی دیپ جل گئے تھے 🌹 مجھے یاد ہے ابھی تک وہ تپش ترے لبوں کی انہیں جب چھوا تھا میں نے مرے ہاتھ جل گئے تھے