@chefyounusdesikitchen: اجزاء چکن کے لیے بغیر ہڈی چکن (کیوبز) — 500 گرام دہی — 1/2 کپ فریش کریم — 1/4 کپ ادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ ہری مرچ پیسٹ — 2 عدد لیموں کا رس — 1 کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ سفید مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر — 1/2 چائے کا چمچ گرم مصالحہ — 1/2 چائے کا چمچ نمک — حسب ذائقہ موزریلا/چیڈر چیز (اختیاری) — 2 کھانے کے چمچ مکھن یا تیل — 2 کھانے کے چمچ سرو کرنے کے لیے روٹی یا پراٹھا ہری چٹنی پیاز، کھیرہ، ٹماٹر کا سلاد لیموں کے قتلے بنانے کا طریقہ ایک بڑے باؤل میں دہی، کریم، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس میں چکن کے ٹکڑے شامل کریں اور اچھی طرح میری نیٹ کریں۔ باؤل کو ڈھانپ کر کم از کم 2 سے 4 گھنٹے (بہتر نتیجے کے لیے پوری رات) فریج میں رکھ دیں۔ اب چکن کے ٹکڑوں کو اسکیورز میں پرو لیں۔ گرل پین، اوون یا باربی کیو پر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ درمیان میں مکھن یا تیل لگاتے رہیں تاکہ بوٹی نرم اور جوسی رہے۔ تقریباً 12–15 منٹ تک پکائیں، یہاں تک کہ ہلکا سنہری رنگ اور چارکول جیسا گرل مارک آجائے۔ گرم گرم پلیٹر میں نکالیں اور روٹی، پراٹھا، ہری چٹنی اور تازہ سلاد کے ساتھ سرو کریں۔ #chickenmalaiboti #chicken #malai #boti #bbq