@sherkhanbangash400: جب بیٹیاں چھوٹی ہوتی ہیں تو دروازے کی طرف نظریں لگا کر انتظار کرتی ہیں کہ بابا کب آئیں گے... اور جب وہی بیٹیاں رخصت ہو جاتی ہیں تو گھر کا ہر کونا خاموش ہو جاتا ہے۔ پھر بابا انتظار کرتے ہیں کہ میری بیٹی کب آئے گی۔ وقت بدل جاتا ہے، عمر بدل جاتی ہے، نہ نظریں بدل جاتی ہیں، مگر باپ اور بیٹی کا رشتہ کبھی نہیں بدلتا۔ بیٹی کے لیے باپ پوری دنیا کی سب سے مضبوط پناہ ہوتا ہے، اور باپ کے لیے بیٹی اس کی زندگی کی سب سے خوبصورت دعا۔ بچپن میں بیٹی بابا کے قدموں کی آہٹ پر مسکرا اٹھتی ہے، اور شادی کے بعد بابا بیٹی کی آواز سن کر خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ یہ محبت لفظوں کی محتاج نہیں، یہ رشتہ احساسوں سے لکھا جاتا ہے۔ بیٹیاں گھر چھوڑ دیتی ہیں، مگر باپ کے دل سے کبھی دور نہیں ہوتیں۔ اللہ ہر باپ بیٹی کے رشتے کو سلامت رکھے، کیونکہ یہ دنیا کے پاکیزہ ترین رشتوں میں سے ایک ہے۔ 🤲💖