@asadalisialvi787: پیر آف سیال شریف، حضور ضیائے چشت حضرت خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی مدظلہ العالی نے اپنے خصوصی حکم پر جیو نیوز کی جانب سے مبینہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔" "سجادہ نشینِ سیال شریف کے حکم پر مفتی اعظم سیال شریف، شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد شوکت علی سیالوی مدظلہ نے قراردادِ مذمت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابلِ برداشت ہے۔" عرس مبارک مجاہد اعظم حضرت خواجہ ضیاء الدین سیالوی غریب نواز رضی اللہ عنہ کے موقع پر حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اس معاملے میں متعلقہ افراد ذمہ دار پائے جائیں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت نہ کر سکے۔" #Geo #arynews #peersialsharif #sialsharifdarbar