@alfaaz.001: مجھے معلوم ہے میرا مقدر تم نہیں لیکن میری تقدیر سے چھپ کر مجھے ایک بار مل جاؤ۔ دل کو یہ حقیقت شروع سے معلوم تھی کہ تم میرا نصیب نہیں ہو، مگر محبت نے کبھی تقدیر کے اصول نہیں مانے۔ کبھی کبھی انسان جانتے ہوئے بھی دل کو روک نہیں پاتا کیونکہ کچھ احساسات عقل سے نہیں دل سے جیتے جاتے ہیں، میں تمہیں مانگتا بھی ہوں اور قسمت سے ڈرتا بھی ہوں ہیں۔ عجیب سی کشمکش ہے میرے اندر بس ایک بار تم سے ملنے کی خواہش ہے، ایک ایسا لمحہ جہاں وقت تھم جائے اور ہم سب کچھ بھول جائیں۔ نہ کوئی سوال ہو، نہ کوئی وعدہ، بس خاموشی میں ایک دوسرے کو محسوس کرنے کا وقت ہو۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ملاقات شاید ہماری کہانی کو بدل نہ سکے، مگر میرے دل کو ایک سکون ضرور دے دے گی۔ کبھی کبھی ایک لمحہ پوری زندگی کے برابر ہو جاتا ہے۔ میں تم سے کچھ مانگتا نہیں، نہ کوئی حق جتاتا ہوں، بس ایک آخری خواہش ہے کہ ایک بار تم میرے سامنے آ جاؤ۔ شاید اس کے بعد دل خود ہی سمجھ جائے اور مان جائے۔ کیونکہ کچھ محبتیں مکمل نہیں ہوتیں مگر وہ ادھوری ہو کر بھی بہت خوبصورت رہتی ہیں۔ اور میں نے بھی تمہیں ایسے ہی چاہا ہے، بغیر کسی انجام کے بغیر کسی شرط کے۔💕🥺#tiktokpakistan #digitalhifazat #unfrezzmyaccount #viral #fyp