@sardar73774: مشہور انقلابی چی گویرا جب مخالف فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تو اس کی مخبری ایک مقامی چرواہے نے کی تھی جب چرواہے سے پوچھا گیا کہ تم نے اس شخص کی مخبری کیوں کی، جبکہ وہ تو تمہارے حق اور بہتر مستقبل کے لیے جان پر کھیل رہا تھا؟ تو چرواہے نے سادہ مگر دل چیر دینے والا جواب دیا: "اس لیے جناب، کیونکہ باغیوں کی گولیوں کی آواز سے میری بکریاں ڈر جاتی ہیں!بس یہی تاریخ آج دھیرکوٹ سنگڑہ بٹھارہ میں دہرائی گئی، فرق صرف یہ ہے شوکت صاحب نہتے تھے اور مخبر کے پاس بکریاں نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات تھے۔ ایکشن کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر، اور صعیب جاوید جو عوام کے حقوق، انصاف اور بہتر مستقبل کی جنگ لڑ رہے تھے، انہیں آج گرفتار کر لیا گیا۔ وہ جو اپنوں کی آواز بننے نکلے تھے، اپنوں ہی کی خاموشی اور غداری کا نشانہ بن گئے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں ایسے "چرواہے" موجود رہے ہیں جو اپنی چھوٹی سی مصلحت کی خاطر بڑے مقصد کا سودا کر دیتے ہیں۔ مگر یہ بھی تاریخ کا سبق ہے کہ عوام حوصلہ رکھیں سچائی اور قربانی کی آواز کبھی دب نہیں سکتی۔ایک آواز دبائی جا سکتی ہے، عزم نہیں۔ ایک شخص پکڑا جا سکتا ہے، تحریک نہیں شوکت نواز میر اکیلے نہیں، پوری قوم انکے ساتھ ہے۔فتح حق کی ہوگی، ان شاء اللہ۔ ✊ تاجراں دا وير Mehran Arshad Khawaja Sardar Umar Nazir Official Imtiaz Aslam انجمن تاجران راولاکوٹ Sardar Amman Khan Kashif Khan BBC URDU #جموں_کشمیر_جوائنٹ_عوامی_ایکشن_کمیٹی #RightsMovementAJK