@bashaa918: اگر آج آپ نے یہ بات سمجھ لی، تو کل کسی کی رائے آپ کے خواب نہیں چھین سکے گی۔ زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ نہیں کہ آپ ناکام ہو جائیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کے خوف کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے دیں۔ لوگ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کہیں گے... جب آپ چلنا شروع کریں گے تو آپ کے قدموں پر سوال اٹھائیں گے، جب رک جائیں گے تو آپ کی ہمت پر، اور جب کامیاب ہو جائیں گے تو وہی لوگ آپ کی مثالیں دیں گے۔ اس لیے اپنی زندگی کی باگ ڈور لوگوں کی رائے کے ہاتھ میں نہیں، بلکہ اپنے رب پر یقین، اپنے دل کی سچی آواز اور اپنے شعور کے سپرد کریں۔ یاد رکھیں، خواب وہی حقیقت بنتے ہیں جنہیں انسان دوسروں کی آوازوں سے نہیں، اپنے یقین کی طاقت سے زندہ رکھتا ہے۔ اس لیے اپنے خوابوں کا گلا کبھی مت گھونٹیں، کیونکہ ایک دن یہی خواب آپ کی پہچان بنیں گے، اور وہی لوگ جو آج آپ پر ہنستے ہیں، کل آپ کی کامیابی پر تالیاں بجاتے نظر آئیں گے۔ اگر آج آپ نے یہ بات سمجھ لی، تو کل کسی کی رائے آپ کے خواب نہیں چھین سکے گی۔ A͎l͎o͎n͎e͎ S͎° ๛