@itx_mehmal32: مجھے محبت کے ان دعووں پر کبھی یقین نہیں آیا۔ "تمہارے بغیر مر جاؤں گا"، "تم ہی میری دنیا ہو"، "تمہارے بعد کسی سے محبت نہیں ہوگی"... یہ سب مجھے ہمیشہ الفاظ لگے، حقیقت نہیں۔ کیونکہ میں نے لوگوں کو قسمیں کھاتے بھی دیکھا ہے اور وہی قسمیں توڑتے بھی۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ کہتے ہیں "تمہارے بغیر نہیں جی سکوں گا"، پھر وہی لوگ کسی اور کے ساتھ ہنستے بھی ہیں، جیتے بھی ہیں، اور خوش بھی رہتے ہیں۔ شاید محبت کا مطلب کسی کے بغیر مر جانا نہیں، بلکہ کسی کے ہوتے ہوئے خود کو بہتر انسان پانا ہے۔ باقی جو محبت انسان کو اپنی ذات ہی بھلا دے، وہ مجھے محبت سے زیادہ ایک وہم لگتی ہے۔** #followme #fypppppppppppppppppppppp #foryoupageofficiall #songlyrics #1000kviews1000klikes