@jooo22_3: باپ اور بھائی کے بعد پہلی بار کسی مرد پر بھروسہ کیا تھا… سوچا تھا وہ میری عزت، میری ڈھال اور میری منزل بنے گا۔ مگر وہی میری کمزوری، میری خاموشی اور میرے یقین کا قاتل بن گیا۔ جب محبت کا دعویٰ کرنا ہوتا ہے… تو ہر جگہ نکاح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ اپنے گھر والوں سے بھی، لڑکی کے گھر والوں سے بھی، اور دنیا کے سامنے بھی یہی کہا جاتا ہے کہ “میں سچی محبت کرتا ہوں، اسی سے نکاح کروں گا۔” مگر جب چھوڑ کر جانا ہوتا ہے… تو سب سے پہلے اسی لڑکی کے کردار پر سوال اٹھا دیے جاتے ہیں۔ جسے کبھی اپنی عزت کہا تھا، آج اُسی کو بدکردار کہہ کر اپنی بےوفائی چھپا لی جاتی ہے۔ آخر کیوں؟ اگر نیت ہی بدلنی تھی تو نکاح کے جھوٹے وعدے کیوں؟ اگر ساتھ نبھانا نہیں تھا تو خواب کیوں دکھائے؟ اگر چھوڑنا ہی تھا تو کسی پاکیزہ دل کو اپنی محبت کا یقین کیوں دلایا؟ مردانگی یہ نہیں کہ ایک لڑکی کا اعتماد جیت کر اُسے استعمال کر کے چھوڑ دیا جائے… مردانگی تو یہ تھی کہ مان لیتے، “ہاں، میں نے ایک پاکیزہ لڑکی کا ہاتھ تھاما تھا… میں ہی اُس کا اعتماد توڑ بیٹھا، قصور اُس کا نہیں، میرا تھا۔” مگر افسوس… یہاں محبت ختم ہونے سے پہلے کردار کے قتل کا آغاز ہو جاتا ہے۔ کچھ رشتے صرف دل نہیں توڑتے… وہ انسان کے اندر زندہ رہنے کی وجہ بھی چھین لیتے ہیں۔ اور پھر دنیا کہتی ہے، “وہ پہلے جیسی کیوں نہیں رہی؟”#joo #foryoupage #sabar #muharram