@baloch_zadi40: یہ کائنات کا ایک اٹل سچ ہے کہ مخلوق کو راضی کرنے کی دوڑ کا کوئی اختتام نہیں ہے۔ آپ اپنی تمام تر توانائیاں مخلص جذبے اور خوشیاں دوسروں کو مطمئن کرنے میں صرف کر دیں تب بھی انسان کبھی پوری طرح راضی نہیں ہوں گے۔ سچی راحت اس بات میں ہے کہ اپنی نیتوں اور کوششوں کا رخ مخلوق سے موڑ کر *خالــــق* کی طرف کر دیا جائے۔ جب *اللــــہ پاک* آپ سے راضی ہو جائے تو وہ مخلوق کے دلوں میں بھی آپ کی محبت ڈال دیتا ہے جس دل میں *رَبّﷻ* کی محبت بس جائے وہاں دنیا کی بے شمار خواہشیں خود بخود چھوٹی لگنے لگتی ہیں *رَبّﷻ* کی طرف ایک قدم بڑھاؤ *وہﷻ* رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے پھر دل کو وہ سکون ملتا ہے جو دنیا نہیں دے سکتی *رَبّﷻ* مِل جائے تو سب مِل جاتا ہے🌻💗🍃#CapCut #viewsproblem #viraltrend #fyp #balochzadi40