@user786.268: #آک کا پودا🌱..... آپ کو بار بار حیران کرے گا. جیسے ہمیں کیا.... پہلی دفعہ ہم نے آک🌱 کے پتوں پر تتلی🦋 کے انڈے دیکھے، تو اصل حیرت یہ تھی. کہ، اس کے پتوں سے نکلنے والا دودھ انتہائی کڑوا، اور کسی حد تک زہریلا ہوتا ہے. تو پھر تتلیاں🦋 یہاں انڈے کیوں دیتی ہیں. اور ان کے لاروے آخر کھائیں گے. کیا بعد میں (تحریر عباس) نے اس چیز کی تصدیق کی. کہ، یہی پتے🌿 ان کی خوراک ہیں. اور انہی کے کڑوے یا نیم زہریلے ہونے کی وجہ سے ان تتلیوں🦋 کے لاروے خود بھی ایسے کڑوے ہو جاتے ہیں. کہ، پرندے🦅 اور دوسرے جانور انہیں کھانے سے گریز کرتے ہیں. یوں وہ اسی پودے کی بدولت اپنی حفاظت کا سامان پیدا کر لیتے ہیں. دوسری دفعہ خوشگوار حیرت اس وقت ہوئی، جب پوٹھوہار کے سینیئر وائلڈ لائف فوٹوگرافر آصف علی راجہ نے اسی پودے🌱 پر بیٹھے ایک سن برڈ کو تصویر میں محفوظ کیا. رسخورا جو ہمیشہ میٹھا رس لیتا ہے. اس کا مطلب یہ کہ، ان پھولوں💐 میں ایسا رس موجود ہے. جو اس کے لیے پسندیدہ ہے. وہ راست چوستا ہے. اور اسی دوران آک کے پھولوں💐 کی پولینیشن میں بھی اپنا کردار، اور دوسری طرف یہ پودا🌱 تتلیوں🦋 کے بچوں کو کڑوے پتے🌿 کھلا کر، انہیں محفوظ بنا رہا ہے. یہ ایک خوبصورت باہمی تعلق کی مثال ہے. جہاں پودا🌱 اور پرندہ🐦‍⬛ دونوں فائدہ اٹھاتے ہیں. یہی وجہ ہے. کہ، آک جیسے پودے🌱 ہمارے ماحول کے لیے بہت اہم ہیں. ان کے ساتھ یقیناً بے شمار جاندار جڑے ہوتے ہیں. یہی چیز ہمارے ایکو سسٹم کو سہارا دیتی ہے. مختلف طرح کی خوبصورت زندگی کا سہارا، اس لیے اپنے علاقے میں جہاں بھی آک موجود ہو، اور مناسب و معتدل تعداد میں ہو. وہاں اسے چھیڑنے سے گریز کریں. اپنے اردگرد کی گھاس جڑی بوٹیوں جھاڑیوں بیلوں پودوں🌱 اور درختوں🌳 کا خیال رکھیں، اور اس آگاہی مہم میں بادل لائلپوریا اور تنظیم برائے محفوظ مسکن و جنگلی حیات چکوال کا ساتھ دیں. بشکریہ.... [پنجاب🌾وائلڈ لائف] #1millionviews #500kviews✔️tiktok❤️ #unfreezemyacount

Sûb Dá Lovely Pānjâß🇰🇮🌾🪾
Sûb Dá Lovely Pānjâß🇰🇮🌾🪾
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 01 July 2026 10:32:15 GMT
78
12
0
1

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @user786.268, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About