@zainlaghari804: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں اور مظلوموں کو ان کا حق دلانے کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، تحصیل جتوئی کے علاقے حدِ باکانی میں ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بااثر افراد کے زبردست ناجائز قبضے سے اراضی واگزار کرا کے اصل مالکان کے سپرد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حدِ باکانی میں ایک قیمتی زمین پر بااثر مافیا نے زبردستی قبضہ جما رکھا تھا، جس پر متاثرہ مالکان طویل عرصے سے انصاف کے لیے پکار رہے تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عوام کی شنوائی اور فوری داد رسی کے احکامات کے تحت، اسسٹنٹ کمشنر (AC) جتوئی نے خود موقع پر پہنچ کر اس آپریشن کی قیادت کی۔