@jannat_zahraw: بیٹیاں گھروں سے نہیں جنگلوں سے بھاگتی ہیں اپنوں کی نفرت سے ڈرتی ہیں بیٹی ہونا واقعی آسان نہیں ہوتا۔ وہ اپنے دل کی بہت سی خواہشیں خاموشی سے دفن کر دیتی ہے صرف اس لیے کہ اس کے ماں باپ کے چہرے پر مسکراہٹ باقی رہے۔ وہ اپنے پسند کی ہر چیز خرید سکتی ہے مگر اپنی پسند کا نصیب نہیں۔ وہ سب کے دکھ سن لیتی ہے مگر اپنے درد کو اکثر خاموشی میں چھپا لیتی ہے۔ بیٹی وفا کی وہ مثال ہے جو اپنے گھر کی خوشیوں کے لیے خود کو بھلا دیتی ہے۔ وہ ماں باپ کی دعا، بھائیوں کی عزت اور گھر کی رحمت ہوتی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ بیٹی قربانی، صبر اور محبت کا وہ خوبصورت نام ہے جس کے بغیر کوئی گھر مکمل نہیں ہوتا۔💔🙂 جنّت 🫀 ۔ ۔ ۔ ۔ #reality #sadstory #foryou