@ak.sgd: سرگودھا جامع مسجد کی بلڈنگ پر بااثر افراد کا قبضہ ،نمازی اور شہری سراپا احتجاج ، ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بلاک نمبر 1 میں مسجد کی اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا سرگودھا کے بلاک نمبر 1 میں مسجد کی جگہ سے متعلق تنازع پر مقامی تاجروں، شہریوں اور نمازیوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر، تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں پر تقریباً 4 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، اس لیے مسجد کی اراضی اور اس کے استعمال سے متعلق فیصلوں میں ان کی رائے بھی شامل کی جائے۔ شہریوں اور نمازیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف فوری طور پر معاملے کی وضاحت کرے، اراضی کے ریکارڈ اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ افواہوں، غلط فہمیوں اور تنازعات کا خاتمہ ہو سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مسجد کی جگہ ایک مقدس معاملہ ہے، تمام فیصلے شفافیت، قانون اور باہمی مشاورت کے ذریعے کیے جائیں تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ #sargodha #1block #masjid #qabza #ihtijaj