@user3943803041133: جب کسی سے تعلق اچھا ہو تو ہم اس کی خوبیوں کے قصیدے پڑھتے ہیں، اس کے عیبوں پر پردہ ڈالتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔ مگر جب وہی تعلق کسی وجہ سے ختم ہو جائے تو اصل امتحان ہمارے کردار کا شروع ہوتا ہے۔ اس وقت خاموشی اختیار کرنا، احترام برقرار رکھنا اور گزرے ہوئے وقت کی عزت کرنا ہی اصل شرافت ہے۔ رشتوں کا خاتمہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ذاتی حملے کریں، راز افشا کریں یا کسی کی تذلیل کرکے خود کو درست ثابت کریں۔ ایسا رویہ صرف کم ظرفی کی نشانی ہوتا ہے۔ باوقار لوگ تعلق ختم ہونے کے بعد بھی اپنی زبان، اپنے لہجے اور اپنے کردار کا وقار برقرار رکھتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انسان کی اصل پہچان اس کے رویّے سے ہوتی ہے، نہ کہ اس کے بدلے سے۔#تعلق #foryou #veiws🦋 #unfreezemyacount #unfreezemyacount