@shah23130: تم پتہ نہیں کس قسم کے پتھر تھے۔ میں نے تم سے وہ محبت کی تھی جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ میرے جذبات میں وہ تپش تھی کہ اگر میں کسی بے جان پتھر سے بھی ایسی لو لگاتی تو وہ بھی موم ہو جاتا ، اپنی جگہ چھوڑ دیتا اور میرے ساتھ چل پڑتا۔ میں نے اپنی روح کا سارا خلوص تمہارے قدموں میں ڈھیر کر دیا تھا اس امید میں کہ شاید تم میرے احساسات کی قدر کرو مگر افسوس تم پتھر سے بھی زیادہ سخت نکلی جسے میرے آنسو اور میری تڑپ ذرا بھی متاثر نہ کر سکی۔ میں نے تمہیں پانے کے لیے خود کو مٹا دیا مگر تم نے میرے اتنے گہرے عشق کو بھی محض ایک کھیل سمجھا۔ آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میری محبت کی توہین تمہاری خاموشی نے نہیں بلکہ تمہارے اس رویے نے کی ہے جس نے ایک سچے انسان کو پتھر سے بھی بدتر بنا دیا..💔❣️#foryou #fyp #foryoupage