@nishawrites9: مجھے خوف آتا ہے ایسے اچھے دنوں سے، جن کی قیمت میری یہ خوبصورت جوانی ہوگی۔ وہ عمر جس میں مجھے اڑنا ہے خواب دیکھنے ہیں اور کھل کر جینا ہے وہ تو صرف بہتر کل کی آس میں گھٹ گھٹ کر سسکتے ہوئے گزر جائے گی۔ جب وہ اچھے دن آئیں گے، تب تک میری آنکھوں کی چمک ختم ہو جائے گی دل تھک جائے گا اور چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں اتر آئیں گی۔ تب ان اچھے دنوں کی خوشیاں مجھے کیسے بھائیں گی؟ میں تو اس وقت تک بالکل خاموش اور ویران ہو جاؤں گی اچھے دن ضرور آئیں گے مگر وہ میری برباد شدہ جوانی کے ملبے پر آ کر کھڑے ہوں گے جہاں خوشیاں منانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ . . . #unfrezzmyaccount #foryoupageofficiall #dontunderreviewmyvideo