@roshan.thoughts: Repost Request 😔 خاموشی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی، کبھی کبھی انسان اس لیے چپ رہتا ہے کہ وہ رشتوں کی قیمت جانتا ہے۔ مگر عجیب دنیا ہے… یہاں خاموش رہو تو لوگ اپنی مرضی کے الزام لگا دیتے ہیں، اور اگر سچ بول دو تو وہی اپنے رشتے توڑنے لگتے ہیں۔ زندگی نے یہ سکھایا ہے کہ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، اور ہر رشتے کو بچانا بھی ممکن نہیں۔ کچھ لوگ آپ کی خاموشی کو غرور سمجھتے ہیں، اور کچھ آپ کے لفظوں کو بغاوت۔ اصل طاقت یہ ہے کہ انسان خود کو سنبھالے، اپنی عزتِ نفس قائم رکھے، اور وقت کو فیصلہ کرنے دے۔ کیونکہ وقت ہمیشہ سچ کو سامنے لے آتا ہے۔ 🌿 #fyp #fypviralシ #viral #foryoupage #onemillionaudition