@bawlababa3: ہر لڑکا شوق سے نہیں پیتا سگریٹ... اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہوتی ہے۔ وہ بھی کبھی ہنستا تھا، خواب دیکھتا تھا، کسی کی ایک مسکراہٹ پر پوری دنیا بھلا دیتا تھا۔ پھر ایک دن قسمت نے ایسا موڑ لیا، جس شخص کو اپنی دنیا سمجھا، وہ کسی اور کی دنیا بن گیا۔ گھر والوں کی امیدیں بھی کندھوں پر آ گئیں، اپنے خواب ایک ایک کر کے دفن کرنے پڑے۔ لوگوں نے کہا، "بدل گیا ہے..." کسی نے یہ نہ پوچھا، "آخر اسے بدلا کس نے؟" پھر ایک رات اس نے سگریٹ جلائی، نہ شوق میں... نہ فیشن میں... بس دل کے شور کو خاموش کرنے کے لیے۔ اب ہر کش کے ساتھ وہ دھواں نہیں اڑاتا، بلکہ اپنی حسرتیں، اپنے خواب اور اپنی بے بسی جلاتا ہے۔ لوگ آج بھی اسے صرف ایک سگریٹ پیتا ہوا لڑکا سمجھتے ہیں، مگر کوئی اس کے سینے میں دفن اُس کہانی کو نہیں جانتا... جو ہر رات خاموشی سے اسے اندر ہی اندر جلا دیتی ہے۔ — Bawla Baba