@kamigul134: آج بنوں کے معزز عالمِ دین مولانا گل رائس خان صاحب نے اپنے مبارک ہاتھوں سے مدرسہ دارالہدیٰ نورالدین صاحب کی بنیاد رکھی اور افتتاحی دعا بھی فرمائی۔ اس موقع پر دین کی خدمت، علاقے کی ترقی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مولانا صاحب نے اپنی دعاؤں میں نوجوان گروپ کو بھی خصوصی طور پر یاد رکھا، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم دینی ادارے کو ترقی، برکت اور قبولیت عطا فرمائے، اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے علم و ہدایت کا روشن مرکز بنائے۔ آمین۔