@me_ali380: جب میں نے کہا مجھے تم سے محبت ہے تو میرا مطلب تھا کہ میں نے تمہاری آنکھوں، تمہاری تلخیوں اور تمہاری بےرخیوں کے ساتھ تمہیں قبول کر لیا ہے۔ تم ہی وہ واحد انسان ہو جس کے پاس میں اپنا تھکا ہوا سر رکھ کر رو سکتی ہوں۔ میں نے اپنے اختیار، اپنی انا اور اپنی ساری خوشیاں تمہارے قدموں میں رکھ دی ہیں۔ اب تم چاہو تو مجھے آباد رکھو یا برباد کر دو، کیونکہ میں اپنا آپ تمہارے حوالے کر چکی ہوں۔