@drzeeshanbajwa280: حویلی لکھا کی ایک ڈاکٹر کی داستان --- میں حویلی لکھا ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی ڈیوٹی پر تھی۔ اس دن گندم کی گولی کھانے کا ایک مریض ایمرجنسی میں لایا گیا۔ مریض کی حالت بہت خراب تھی اور فوراً علاج کرنا ضروری تھا۔ علاج کے دوران ایک شخص جو خود کو فیس بک رپورٹر کہتا ہے، بغیر اجازت ایمرجنسی روم میں آ گیا اور مریض اور عملے کی ویڈیو بنانے لگا۔ ایمرجنسی روم میں ویڈیو بنانا منع ہے کیونکہ یہ مریض کی رازداری کے خلاف ہے اور علاج میں رکاوٹ بنتا ہے۔ جب میں نے اس سے کہا کہ وہ روم سے باہر چلا جائے اور ویڈیو ڈیلیٹ کر دے تو اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، مجھ پر چیخا اور دھمکی دی کہ وہ مجھے سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔ ایک خاتون ڈاکٹر کے لیے ایمرجنسی میں اس طرح کا رویہ برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ میں نے انتظامیہ کو شکایت کی لیکن حیرت کی بات یہ ہوئی کہ انہوں نے میری بات سننے کے بجائے مجھ پر دباؤ ڈالا کہ میں اپنی شکایت واپس لے لوں۔ ایمرجنسی روم میں لگے CCTV کیمروں کی فوٹیج مجھے نہیں دکھائی گئی جو سچ ثابت کر سکتی تھی۔ الٹا مجھے ایک وضاحتی خط دے دیا گیا جیسے میں نے کوئی غلطی کی ہو۔ میں نے صرف مریض کی رازداری اور ہسپتال کے قانون کا دفاع کیا تھا۔ آج ہر ڈاکٹر، خاص طور پر خاتون ڈاکٹرز، ایمرجنسی میں محفوظ نہیں ہیں۔ ہمیں روز اٹینڈنٹس، سوشل میڈیا والے لوگوں اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں سے دھمکیاں ملتی ہیں۔ جب ہم قانون کی بات کرتے ہیں تو ہمیں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس واقعے کی فوری انکوائری کی جائے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ 2015 کے مطابق ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے روکنا جرم ہے۔ ایمرجنسی روم کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے اور مجھے دیا گیا وضاحتی خط واپس لیا جائے کیونکہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ ایمرجنسی روم میں سیکیورٹی بڑھائی جائے اور میڈیا کے لوگوں کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے۔ میں اکیلی کھڑی ہوں۔ اگر آج میری بات نہ سنی گئی تو کل کوئی اور ڈاکٹر اس ظلم کا شکار ہو گا۔ پھر کوئی ڈاکٹر مریض کی خاطر قانون کی بات کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ میں انصاف مانگ رہی ہوں، رحم نہیں۔ @HealthPunjabGov @CMOfficePunjab @CS_Punjab @DCKasur @PMA_Pakistan #ProtectFemaleDoctors #StopViolenceAgainstDoctors #THQHaveliLakha --
Staff or Drs ko to koi defend nhi krta sb pts or unky attendent ky liye stand lyne beth jaty hn Pakistan ma wesy bi nurses or Drs bilkul save nhi han or CM sahiba NY bss hm py ee strickness krne ki Thani hui ha ..yeh koi q nhi dekhta ky hospital ky employee bi insan han overburden Kam lyty hn or daily basis py pta nhi Kitne batmeez logo ko face krna prta ha .unki betuki batein Suni parti han or aghr hm kbi Kuch bol dyn to usy highlights Kiya jata ha ...bhtt afsos ki bt ha wesy jinko punishment milni chaye unko save side krky hm py apna order musalat Kiya jata ha
2026-08-04 17:21:05
0
Ch Ahsan❤️🩹 :
سر افسوس در افسوس 😪
2026-07-02 13:04:43
0
A clay man :
bilkul apki bat thk h ye sb peoples ko share krni chahye taky insaf mel sky🥰
2026-07-02 18:33:38
1
💫 ☾★ 𝙎𝙖𝙣𝙖 𝘽𝙖𝙟𝙬𝙖 ★☽ :
🥺🥹
2026-07-21 06:20:56
0
Israr jutt :
❤️❤️❤️
2026-07-02 12:01:24
0
Naeem Anjum saroya jutt :
❤️❤️❤️
2026-07-05 09:21:28
1
To see more videos from user @drzeeshanbajwa280, please go to the Tikwm
homepage.