@alkhidmat.foundation68: سب سے خوبصورت نیکی۔۔۔ کسی کی بیٹی کی رخصتی آسان بنا دینا ہے۔ پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 34 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ رضی، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع، نینشنل ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عامر محمود چیمہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص، ضلعی صدر افتخار احمد معروف سماجی شخصیت حاجی حکمان الدین، صوبائی نائب صدور اور دیگر معزز رہنماؤں نے شادی کے تحائف کا معائنہ کیا، نوبیاہتا جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ تمام جوڑوں کی زندگیوں کو محبت، سکون، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔ 🤲 #AlkhidmatFoundation #massmarrage #Alkhidmat_Foundation #peshawar @Iftikhar Ahmad @Explore More