@zyn_official789: شام کے اس سنہری منظر کو دیکھ کر دل عجیب سی کیفیت میں چلا جاتا ہے۔ سورج جب ڈوبتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے آسمان بھی کسی بچھڑے ہوئے کی یاد میں سرخ ہو گیا ہو۔ کھیتوں کی خاموشی، ہوا کی سرسراہٹ، اور دور کھڑا وہ اکیلا کھجور کا درخت... سب کچھ ایک کہانی سناتا محسوس ہوتا ہے۔ زندگی بھی اسی غروب جیسی ہے، روز ڈوبتی ہے، پر امید کے ساتھ کہ کل پھر طلوع ہوگی۔ جو لوگ ہم سے بچھڑ گئے، وہ اس سورج کی طرح ہیں، نظروں سے اوجھل ضرور ہوئے، مگر ان کی روشنی دل میں باقی ہے۔ کہتے ہیں وقت زخم بھر دیتا ہے، مگر کچھ یادیں ایسی ہوتی ہیں جو ہر شام کے ساتھ تازہ ہو جاتی ہیں۔ شاید اسی لیے ہر غروبِ آفتاب مجھے کسی اپنے کی یاد دلا جاتا ہے۔ اللہ سب بچھڑنے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، اور ہمیں صبر کی توفیق دے۔ آمین۔ #millionviews #foryou #urdupoetry #foryoupage #expoler