@murtaxxa786: معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے کہا:"کمانے پر دھیان دو زمانے پر نہیں، مشکل وقت میں پیسہ ساتھ دے گا زمانہ نہیں۔"اس بیان کو کئی افراد حقیقت پر مبنی اور زندگی کا اہم اصول قرار دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مالی خودمختاری انتہائی ضروری ہے اور انسان کو دوسروں کی باتوں کے بجائے اپنی محنت اور کمائی پر توجہ دینی چاہیے۔