@heymuhsinnn: **#JusticeForJalalIqbal**💔🥹 یہ چہرہ ایک بے گناہ طالبِ علم کا ہے، جس پر ایک ایسا بھیانک الزام لگا دیا گیا ہے جو اس کے تصور میں بھی نہیں آسکتا۔ اس پر قتل کا الزام ہے، لیکن میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ معصوم ہے۔ میں اسے بچپن سے جانتا ہوں۔ اس کی تربیت، کردار اور سیرت آنکھوں کے سامنے پروان چڑھی ہے۔ میں اس کی نیکی کو جانتا ہوں۔ وہ شریف نفس انسان ہے، اور یہ لڑکا ایسا قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتاا میں حکومتِ پاکستان اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ خدارا اس کیس کی منصفانہ، شفاف اور مکمل تفتیش کی جائے۔ بے گناہ کو ثبوت سامنے لائے بغیر مجرم قرار دینا اور اسے سزا دینا نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ انسانیت کے بھی خلاف ہے۔ اس وقت ہماری آواز کی اشد ضرورت ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حق کا ساتھ دیا جا سکے، اور اس معصوم کے خاندان کی پریشانی کم ہو۔ ہمیں قانون پر پورا بھروسہ ہے، اور یقین ہے کہ جب سچ سامنے آئے گا تو جلال کی بے گناہی سب پر واضح ہو جائے گی۔ **آپ سب کا بہت شکریہ۔** #dposwabi #dposwabi #wewantjustice #justice @شاہ صیب @Abbi💸🇨🇦 @ارسلان