@inamzebofficial: پریس ریلیز:-02 جولائی *صوابی۔تھانہ کالوخان پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، معمولی تکرار پر نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والا مرکزی ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار* تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 جون 2026 کو تھانہ کالوخان کی حدود، دیہہ جہانگیرہ پورہ لار شیوہ آڈہ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مقتول واقف خان موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار کو احتیاط سے گاڑی چلانے کا کہا، جس پر معمولی بات تلخ کلامی میں تبدیل ہوگئی۔ ملزم نے اپنے بھائی کو فون کرکے موقع پر بلا لیا، جو پستول اور تیز دھار خنجر نما چھری سے مسلح تھا۔ دونوں ملزمان نے مقتول پر حملہ کردیا اور تیز دھار چھری کے پے در پے وار کرکے انہیں بے دردی سے قتل کر دیا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق خان* نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ *ایس پی انویسٹی گیشن شفیع الرحمن خان* کی سربراہی اور *ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان* کی نگرانی میں *ایس ایچ او تھانہ کالوخان گوہر خان، تفتیشی افسر انسپکٹر بخت افضل خان اور فیاض خان* نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش اور مسلسل کوششوں کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہ سوار ولد ریاض محمد سکنہ کرنل شیر کلے کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے بھی انتہائی دردناک تھا کہ مقتول واقف خان یورپ سویڈن کے رہائشی اجازت نامہ (Swedish holder ) کے حامل تھے اور اسی رات رات 8 بجے ان کی یورپ سویڈن واپسی کی پرواز تھی، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ جس وقت وہ اپنے مستقبل کے سفر کی تیاری کر رہے تھے، اسی وقت ان کا جنازہ اٹھ رہا تھا، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی وقاص رفیق خان نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائے گی تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ *#ترجمان ضلعی پولیس صوابی* #inamzebofficial #dsprazar #Swabi #swabinews