@afsha.hussain.mpa: صوبے بھر سے سول ڈیفنس کے اہلکار ایم پی اے افشاں حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات کے لیے آئے اور اپنے دیرینہ مسئلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر صوبوں میں سول ڈیفنس کے ملازمین کو مستقل (پرمننٹ) کر دیا گیا ہے، مگر خیبر پختونخوا کے اہلکار تاحال اس حق سے محروم ہیں۔ ایم پی اے افشاں حسین ایڈووکیٹ نے ان کی بات توجہ سے سنی، انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں اٹھائیں گی اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ #AfshanHussain #pmln #civildefence