@apna.bahawalpur: بہاولپور: آن لائن پیزا آرڈر تنازع پر 13 سالہ بچے کو تھانے میں رکھنے کا الزام، سب انسپیکٹر عبدالرحمان کے خلاف انکوائری کا مطالبہ بہاولپور (نامہ نگار) تھانہ کینٹ بہاولپور کے سب انسپیکٹر عبدالرحمان پر 13 سالہ بچے سبہان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے، رشوت طلب کرنے اور ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچے نے ڈی پی او بہاولپور سے انصاف کی اپیل کر دی۔ واقعے کی وجہ: سبہان نے آن لائن پیزا آرڈر کیا اور ڈلیوری بوائے کو موبائل سے 1300 روپے سینڈ کیے۔ نیٹ ورک مسئلے کی وجہ سے رقم ٹرانسفر نہ ہو سکی۔ ڈلیوری بوائے واپس آیا تو سبہان نے اپنے دوسرے اکاؤنٹ سے پیمنٹ سینڈ کر دی۔ الزام ہے کہ ڈلیوری بوائے نے میسج چیک کرتے وقت سبہان کا موبائل لے لیا اور کہا کہ "میرے ساتھ پوائنٹ پر چلو، مجھے دیر ہو گئی ہے مالک ناراض ہوگا۔" بچہ ساتھ چلا گیا۔ وہاں دکان کے مالک نے بچے کو ہراساں کیا اور پولیس بلوا لی۔ پولیس کارروائی پر الزام: سبہان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر پیزا والے کو 4000 روپے دلوا دیے اور اسے تھانے لے گئی۔ سب انسپیکٹر عبدالرحمان نے بچے کو رات 2 بجے سے صبح 8 بجے تک تھانے میں رکھا۔ 40 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ لانے کی صورت میں مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔ بچے کا موبائل قبضے میں لے لیا گیا جو دو دن بعد کسی کے ہاتھ واپس بھجوایا گیا۔ سبہان نے بتایا کہ تھانیدار عبدالرحمان اور تھانے میں موجود چھ سے سات ملازمین نے اس کا پیزا بھی کھا لیا۔ موبائل سے اس کے اہل خانہ کی تصاویر دیکھتے رہے اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قانونی ماہرین: جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے کو تھانے میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ معمولی مالی تنازع پر بچے کو رات بھر حراست میں رکھنا اور اہل خانہ کو اطلاع نہ دینا اختیارات سے تجاوز ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس اور پیزا شاپ انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

Ch abdul Razzaq
Ch abdul Razzaq
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 02 July 2026 22:23:04 GMT
136482
5684
156
895

Music

Download

Comments

momina.khan9344
momina khan :
ALLAH maff kry bs
2026-07-03 08:34:17
43
usamahassam21
~Usama :
Afsos hua sun kr?
2026-07-03 07:48:39
25
ranatahir3071
Rana Tahir :
aj Kal yahi network issue ha rh ha
2026-07-03 11:04:18
0
abdurrehmanmuddasar
abdurrehmanmuddasar :
olx se konsa pizza ata h?
2026-07-03 09:20:10
7
yk.aalii
𝐏𝐔𝐑𝐁𝐀𝐒𝐇? :
JANI OR KHAO PIZZA 😂😂 MUJHE KIA ME TO GAREEB HN 😭
2026-07-03 09:49:22
9
zam.zam.521
Meer bkg :
2026-07-03 08:13:06
3
harisaliii88gmail.com
haris ali :
filam
2026-07-03 08:42:46
3
muhammadlaique363
laique rajput Bhatti :
afsos howa
2026-07-03 08:16:19
4
itxmalik1110
داؤد ابراہیم :
2026-07-03 05:40:55
7
geoarifsolangi
Malik Arif Solangi :
insafff
2026-07-03 07:04:54
3
adeeljavaid478
Adeel Javaid :
allah maf kar
2026-07-03 10:14:23
2
sardar.waseem.khan184
Sardar Waseem Khan 184🔥 :
afsos
2026-07-03 12:57:01
1
adnanmaqbooljutt804
adnanmaqbooljutt804 :
پاکستان 🥺🥺🥺🥺🥺
2026-07-03 08:34:26
1
uj_abbasi
️ :
@Oven X pizza
2026-07-03 11:44:51
0
abumahad303e.b
ني او فیر آ گیا :
main gali nahi da skta
2026-07-03 10:13:49
0
noumanrao713
noumanrao713 :
2026-07-03 05:24:05
1
lawaris..hun
✿༺ اللہ کی بندی ༻✿ :
🥺🥺🥺🥺 Allah pak hifazat fermaye hum sb ki. ameen
2026-07-03 10:52:42
0
yasmeen.khan877
Yasmeen Khan :
😭😭
2026-07-03 12:34:00
0
dr.arif.khan1
dr arif khan :
لاحول ولاقوۃ الاباللہ
2026-07-03 13:31:23
0
wolf.6699
Wolf999 :
2026-07-03 11:11:22
0
faheemfaheem376
Faheem Faheem :
🙏
2026-07-03 11:33:48
0
To see more videos from user @apna.bahawalpur, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About