@darvash993: کتنی خوش کن ہے دل کی بیماری ہے زباں اب بھی شاعری ماری عام ہے عیش اب اُداسی کا آرزو کا نصیب ہے خواری اب تلک زندگی میں کیا پایا کیا نئی زندگی کی تیاری وہ جو شہر وجود تھا اس پر اب عذاب وجود ہے طاری کوچے کوچے میں گر چکیں لاشیں در و دیوار کی ہے اب باری ختم پر بیسویں صدی کے ہے اب بھی انیسویں صدی جاری تھے ہمارے طبیب سب بیمار کیوں نہ ہو ہم پہ جاں کنی طاری واقعی ہم ترے ہی بندے ہیں واقعی تو ہے ایزد باری جون ایلیاء۔ کتاب۔ کیوں۔ غزل۔؟ #legendjaunelia💔😓 #darvash993