@her_forev3r: میں نے کبھی تمہاری خوشی سے نفرت نہیں کی۔ سچ کہوں تو میں نے ہمیشہ یہی چاہا کہ تم مسکراتی رہو پرسکون رہو اور زندگی تمہارے لیے آسان رہے۔ ... مگر عجیب بات یہ ہے جب کسی نے آ کر یہ کہا کہ تم اب خوش ہو تم ہنستی ہو ... تم پہلے سے بہتر ہو گئی ہو تو دل ایک لمحے کے لیے خاموش سا ہو گیا۔ میں نے بھی مسکرا کر کہا .... اچھی بات ہے مگر اندر کہیں ایک عجیب سا درد اٹھا۔ کیونکہ میں آج بھی اُسی جگہ کھڑا ہوں جہاں تم مجھے چھوڑ کر گئی تھیں۔ تمہارے بعد ... زندگی تو چل رہی ہے مگر جیسے بغیر دل کے چل رہی ہو۔ میں کھاتا ہوں لوگوں سے ملتا ہوں کام بھی کرتا ہوں ... کبھی کبھار ہنس بھی لیتا ہوں مگر یہ سب صرف جسم کرتا ہے۔ روح تو شاید اب بھی تمہارے پاس بیٹھی ہے۔ تمہیں کیا معلوم تمہارے بعد زندہ رہنا میرے لیے کتنا مشکل ہو گیا تھا۔ ہر وہ چیز جس میں کبھی سکون ملتا تھا اب خالی لگتی ہے۔ راتیں لمبی ہو گئیں خاموشیاں گہری ... اور دل دل پہلے سے زیادہ تھک گیا۔ میں نے کوشش کی خود کو سنبھالنے کی ، تمہیں بھولنے کی اپنی زندگی دوبارہ جینے کی۔ مگر بعض لوگ ... زندگی سے نہیں جاتے وہ انسان کے اندر رہ جاتے ہیں۔ تم بھی ویسے ہی میرے اندر رہ گئی ہو۔ اور شاید اسی لیے مجھے اپنے زندہ ہونے پر حیرت ہوتی ہے۔ کیونکہ میں نے تمہارے بعد .... صرف سانسیں لی ہیں زندگی نہیں گزاری۔ ... تم خوش ہو ... واقعی خوش ہو تو شاید یہی کافی ہونا چاہیے تھا میرے لیے۔ مگر دل کبھی کبھی بڑی خود غرض چیز بن جاتا ہے۔ ... وہ سوچتا ہے کیا تمہیں کبھی میری کمی محسوس نہیں ہوئی؟ کیا تم نے واقعی اتنی آسانی سے سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا؟ اور پھر اپنی ہی سوچوں سے تھک کر میں خاموش ہو جاتا ہوں۔ کیونکہ بعض سوالوں کے جواب صرف اذیت بڑھاتے ہیں۔ اس لیے اب ... میں صرف اتنا ہی کہہ پاتا ہوں ... تم میرے بعد خوش ہو، خوشی ہوئی سن کر میں تمہارے بعد زندہ ہوں، بڑا دکھ ہے مجھے۔ 11

لاحاصل عشق 😭💔 💔😭
لاحاصل عشق 😭💔 💔😭
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 03 July 2026 03:50:38 GMT
6325
472
5
94

Music

Download

Comments

sagheerhazarvi7
Sagheer Hazarvi :
wrong information no happy😭😭😭
2026-07-03 07:13:51
1
khushiiigg4
Khush mizaj larki 😘 :
😳😳😳
2026-07-03 10:15:30
1
simplepathani25
꧁༒☬زندگی☬༒꧂ :
👌👌👌
2026-07-03 05:10:49
1
gangsters.333
🥷🥷 :
🤗🤗🤗
2026-07-05 10:35:54
1
To see more videos from user @her_forev3r, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About