@muhammadamirsandh: کبھی کبھی محبت انسان کو ایسی جگہ لا کھڑا کرتی ہے جہاں دل اور ضمیر کے درمیان عجیب سی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ اسے دیکھتے رہیں، اس کی باتوں میں کھو جائیں، اسے اپنی دنیا بنا لیں ...😭 مگر کہیں اندر ایک آواز یاد دلاتی ہے کہ کچھ حدیں بھی ہوتی ہیں۔ وہ شخص جو دل کو سب سے زیادہ عزیز لگنے لگتا ہے، وہی حقیقت میں ہمارے نصیب میں نہیں ہوتا۔🥺💔 پھر انسان عجیب سی کیفیت میں جیتا ہے نہ اس سے مکمل دور جا پاتا ہے اور نہ ہی اسے اپنے قریب رکھنے کا حق رکھتا ہے۔ بس خاموشی سے دعا کرتا ہے کہ یا اللہ، اگر یہ محبت پاک ہے تو اسے آسان بنا دے، اور اگر یہ میرے لیے نہیں تو میرے دل کو اتنی طاقت دے کہ میں اسے احترام کے ساتھ بھلا سکوں۔ 🥺💔 #یادیں😭💔 #broken heart 💔💔💔 #urdupoetry #deepthoughts